• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے مزید 620 کیسز، 12 اموات ہوئیں، وزیراعلیٰ

سندھ میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں جہاں صوبے میں مزید 620 افراد اس وبا کا شکار ہوگئے۔ کورونا سے 24 گھنٹوں میں 12 افراد جان کی بازی گئے، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9995 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 620 نئے کیسز سامنے آئے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1713813 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 149542 کیسز ہوچکے ہیں جبکہ آج کورونا کے مزید 175 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 12 مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2679 ہوگئی ہے جبکہ 504 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ حیدرآباد سے47، سانگھڑ سے 19، شہید بینظیر آباد اور ٹھٹہ سے 6-6، سکھر سے 5 اور لاڑکانہ سے 4 کیسز سامنے آئے۔

میرپور خاص اور ٹندومحمد خان سے 2-2 جبکہ بدین، جامشورو، خیرپور، مٹیاری، شکارپور اور عمرکوٹ سے 1-1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین