اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مریم نواز کے کامیاب جلسے گلگت بلتستان میں کامیابی کی نوید ہیں۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ اہل گلگت بلتستان 15 نومبر کو ووٹ کو عزت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کارکن جی بی انتخابات میں دھاندلی کے آگے آہنی دیوار بن جائیں گے۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن کا دن پارٹی قائد نواز شریف سے تجدید وفا کا دن ہوگا۔