• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد کو ہر روز نئے میثاق کی ضرورت پڑتی ہے، شبلی فراز


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جس تحریک کو آئے روز نئے میثاق کی ضرورت پڑے، اُس کا کوئی مستقبل نہیں۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی پریس بریفنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے نیا میثاق بنا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہیں جانتی کہ انہیں کرنا کیا ہے؟ یہ لوگ اندھیرے میں تیر چلارہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب! ملک میں معاشی بحران پیدا کرنے والے آپ کے دائیں اور بائیں کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے، آج معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

تازہ ترین