اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور تختِ لاہور پر مریم نواز کا خوف طاری ہے۔
پنجاب حکومت کی ترجمان ڈاکٹر فردوس اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فردوس باجی آپ کی حکومت تو ٹکتی نظر نہیں آرہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیگی نائب صدر مریم نواز کے لاکھوں کے جلسوں سے حکومت لڑکھڑاتی نظر آرہی ہے، اسلام آباد اور تخت لاہور پر خوف طاری ہے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ فردوس باجی امریکا میں جمہوری عمل سے حکومت تبدیل ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی باکس بدل کر ہوئی، وزیراعظم عمران خان لوٹے اکٹھے کر کے گلگت بلتستان فتح کرنے چلے ہیں۔