• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت و بلتستان کے الیکشن پر کے ایف ایم کے تحفظات

لوٹن( شہزاد علی) گلگت و بلتستان کے الیکشن پر کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ کے تحفظات سامنے آئے ہیں، ایک پریس ریلیز میں کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ زون کے صدر چوہدری محمد ظفر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مظہر رشید کیانی، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری غلام حسین، سابق مرکزی سینئر نائب صدر حاجی صوفی محمد یاسین، چیئرمین فنانس بورڈ حاجی عبدالمحید، سینئر نائب صدر برطانیہ علامہ حنیف رضانقشبندی، نائب صدر چوہدری محمد نواز ڈپٹی جنرل سیکرٹری پرویز بٹ، سیکرٹری اطلاعات اظہر احمد، مرکزی رہنما جاوید غالب، چوہدری محمد اشفاق، ماسٹر محمد کریم، تنویر چوہدری، عدنان ظفر، آ صف یونس، راجہ طفیل احمد، نسیم بوٹا، محمد اقبال، چوہدری تبارک علی، فاروق عزیز اور نظم عابد نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے گلگت و بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں پاکستانی جماعتوں کی شمولیت اور پاکستان کے سیاستدانوں کی سرعام اپنی جماعت کے امیدواروں کی الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا الیکشن کے غیر شفاف ہونے اور دھاندلی زدہ ہونے کے مترادف ہےجس کی بھرپور طریقہ سے مذمت کرتے ہیں۔ فریڈم موومنٹ کے مطابق گلگت و بلتستان کی عالمی سطح پر متنازع پوزیشن کے باعث اگر الیکشن شفاف طریقہ سے منعقد کرانے ہیں تو پھر غیر ریاستی جماعتوں کے اس خطے کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جانی چاہیے تھی اور ان کے رہنماؤں پر بھی الیکشن مہم کے لیے گلگت وبلتستان میں جانے پر پابندی ہونی چاہئے تھی۔ موومنٹ نے گلگت و بلتستان میں خود مختار کشمیر کے علاوہ الحاق پاکستان کی حامل ریاستی جماعت مسلم کانفرنس پر پابندی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے رہنماوں نے عبوری صوبہ بنانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے دیرینہ موقف کی نفی کی جارہی ہے اور اس سے پاکستان کے کشمیر پر پوزیشن کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
تازہ ترین