• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا پاکستان کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتا‘ شاہ محمود


کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا پاکستان کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور تابش گوکا کہناہے کہ گردشی قرضہ ایک ہزار 600ارب روپے سے بڑھ کر 2ہزار 300ارب روپے تک پہنچ گیا ہے‘ ملٹی چینل ماڈل متعارف کروانا اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی اجارہ داری توڑنا چاہتے ہیں‘دو ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری ہمارے ایجنڈے میں ہے، کورونا کی وجہ سے شاید ہم ڈسکوز کی نجکاری نہ کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نخارجہ پالیسی کے ایشوز کو اچھی طرح سمجھتے ہیں‘ افغانستان سے متعلق چیلنجز سے بائیڈن پوری طرح واقف ہیں‘میں سمجھتا ہوں جوبائیڈن افغان امن عمل کی سپورٹ کرنا چاہیں گے‘ افغانستان سے مکمل اور فوری انخلاء کے بار ے میں بائیڈن کی اپنی سوچ ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین