گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)دھلے کی رہائشی بی اے کی طالبہ اچانک ٹرین کے نیچے آ کر دم توڑ گئی ریسکیو1122کی ٹیم نے بکھرے ہوئے جسم کے حصہ اکٹھے کر کے ہسپتال پہنچا دیئے 18سالہ صباء اپنے والد محمد اکرام کے ساتھ گوندلانوالہ پھاٹک کراس کر نے لگی تو پھاٹک بند ہو گیا جس پر محمد اکرام پھاٹک کراس کرنے کیلئے موٹر سائیکل پر لوہے کے ہیڈ برج پر چڑھ گیا جبکہ بیٹی تیزی سے ریلوے کی پٹری کراس کرنے لگی کہ اچانک ٹھوکر لگنے سے ریلوے پٹری پر جاگری جبکہ تیز رفتار ٹرین اسکے اوپر سے گزر گئی جس سے طالبہ دم توڑ گئی ریسکیوکی ٹیم نے لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیئے۔