• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی کامیابی پر ہولی وڈ ستاروں کا اظہار مسرت

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ اور امریکا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی ستاروں اور نمایاں شخصیات نے امریکا کے صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی کامیابی کی خبروں پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ہولی وڈ کی قدامت پسند سیاست کی پیروکار شخصیات نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں ردعمل کا اظہارکیا اور بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔امریکاکے بیشتر نشریاتی اداروں کی جانب سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے تحت صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی فتح کی خبریں آنے کے فوری بعد امریکی اداکاروں اور اداکاراؤں، فلم سازوں اور گلوکاروں نے اپنے ردِ عمل کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا کا رخ کیا۔امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے بائیڈن اور کملا ہیرس کی کامیابی کی رپورٹ پر اپنے تاثر کو یوں ٹوئٹ کیا کہ خدا کا شکر ہے۔گلوکارہ لیڈی گاگا نے ٹوئٹ کی ہے کہ وہ امریکا کے نئے کمانڈر اِن چیف اور پہلی خاتون نائب صدر پر اپنی محبتیں نچھاور کرتی ہیں۔ ان کے بقول اس انتخاب سے امریکا کے عوام نے دنیا بھر کو ہمدردی اور بہادری کا پیغام دیا ہے۔

تازہ ترین