• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 5 کروڑ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 2 لاکھ 63 ہزار 740 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 56 ہزار 352 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 34 لاکھ 57 ہزار 694 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 91 ہزار 814 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 55 لاکھ 49 ہزار 694 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 43 ہزار 257 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 82 ہزار 818 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 34 لاکھ 97 ہزار 817 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 480 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 64 لاکھ 41 ہزار 744 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 26 ہزار 162 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 85 لاکھ 7 ہزار 754 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 62 ہزار 286 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 56 لاکھ 53 ہزار 561 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 30 ہزار 251 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 53 ہزار 836 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 40 ہزار 169 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 17 لاکھ 48 ہزار 705 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 38 ہزار 833 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 88 ہزار 411 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 33 ہزار 348 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 12 لاکھ 36 ہزار 851 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 48 ہزار 888 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 11 لاکھ 71 ہزار 441 ہو چکے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 32 ہزار 595 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 11 لاکھ 36 ہزار 447 ہو چکی ہے۔

میکسیکو اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 94 ہزار 808 ہو گئی جبکہ کیسز 9 لاکھ 61 ہزار 938 ہو گئے۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 27 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 525 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 229 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 59 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 212 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ جاری ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 968 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 17 ہزار 804 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 921 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 18 ہزار 417 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین