• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت کو کشمیریوں سے چھینی گئی ہر چیز واپس کرنی ہوگی، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے چھینی گئی ہر چیز مودی حکومت کو واپس کرنی ہوگی، بھارتی حکومت کے ناجائز ہتھکنڈوں کی وجہ سے کشمیری نوجوان ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوئے، بھارت پاکستان سے تعلقات معمول پر لائے۔

محبوبہ مفتی نے سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 5 اگست کے بعد وادی پر چھائی سیاہی نے جموں کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ حکومت اپنے خلاف بولنے والوں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیتی ہے۔ 


انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ناجائز ہتھکنڈوں کے باعث کشمیری نوجوان ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوئے۔ 

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت واجپائی کی خارجہ پالیسیوں سے سیکھے، پاکستان سے تعلقات معمول پرلائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان زیادہ سے زیادہ سرحدی راستے بننے چاہئیں۔

تازہ ترین