• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی مشکل میں پھنس گئیں ، ان کی جماعت کے تین رہنمائوں ، ٹی ایس باجوا، وید مہاجن اور حسین اے وفا نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ان تینوں رہنمائوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ محبوبہ مفتی کے ذریعہ کہی گئی باتوں سے پیدا ہوئی نااتفاقی کو بتایا ہے۔پارٹی رہنمائوں نے محبوبہ مفتی کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ وہ محبوبہ مفتی کے کچھ ناپسندیدہ بیانات سے خاص طور پر بے چینی محسوس کر تے ہیں، جو حب الوطنی کے جذبے کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔واضح رہےکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کو کہا تھا کہ جب تک مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے قانون میں تبدیلی واپس نہیں لی جاتی اس وقت تک انہیں الیکشن لڑنے اور ترنگا تھامنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔محبوبہ مفتی کے اس بیان کو بی جے پی نے ملک مخالف قرار دیا تھا اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھاجبکہ کانگریس نے بھی اس کی مخالفت کی تھی ۔  

تازہ ترین