• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کے صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔

دارالحکومت کیف میں صدارتی دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، تاہم صدر کی طبیعت بہتر ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر زیلینسکی قرنطینہ میں رہتے ہوئے امور منصب انجام دیتے رہیں گے۔


دریں اثنا خبر ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تازہ ترین