• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین میں صدر کی ویڈیو کے بدلے 10یرغمالی رہا

کیف(جنگ نیوز)یوکرینی شہر لتسک میں ایک بس میں 10افراد کو یرغمال بنانے والے شخص نے صدر مملکت کے سامنے ایک غیر معمولی شرط رکھی اور پھر یرغمالیوں کی آزادی کے لیے صدر کو اغواکار کا غیر معمولی مطالبہ پورا کرنا پڑا،مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے جبکہ صدر کی مداخلت اور سکیورٹی فورسز کی مدد سے اغوا کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اغوا کار کا مطالبہ تھا کہ صدر ایک ویڈیو جاری کر کے کہیں کہ ʼہر شخص کو 2015میں آنے والی فلم ارتھلنگز دیکھنی چاہیے۔صدر نے ان کا مطالبہ پورا کرکے وڈیو بیان جاری کر دیا تھا۔
تازہ ترین