• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللہ کو چھوٹو کے سہولت کار کا کڑا لگے گا :حافظ حسین احمد

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ)جمعیت علماء السلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب چھوٹو گینگ کیخلاف فوجی آپریشن سےاس لیے پہلو تہی کر رہی تھی کیونکہ ان کا اپنا پیٹ ننگا ہو رہا ہے اب اگر ’’چھوٹو‘‘زندہ پکڑا گیا تو اس سے اپنے اتالیق و سہولت کاروں کے سنسنی خیز انکشافات ہونگے ، مگر زیادہ توقع یہ ہے کہ چھوٹو گینگ رانا ثناء اللہ کا نام ہی لے گا اور رانا ثناء اللہ کو چھوٹو کے سہولت کار کا کڑا لگے گا ، پنجاب میں ’’چھوٹے میاں ‘‘کا راج ہے جبکہ ملک میں ’’بڑے میاں ‘‘کا راج ہے ،لیکن اصل خطرہ چھوٹو گینگ سے ہے  صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’بڑے میاں بڑے میاں ، چھوٹے میاں سبحان اللہ ‘‘، مزے کی بات یہ ہے کہ چھوٹے میاں سے بڑے میاں بھی تنگ ہیں ، کیونکہ بڑے میاں کیلئے چھوٹومیاں ہی چھوٹو گینگ بنے ہوئے ہیں    ،پانامہ لیکس کے بارے میں کیے گئے جسٹس (ر) سرمد عثمانی کو بیوی کے مسلم لیگی ہونے کا کڑا لگ گیا ہے اس لیے وہ نا اہل ہوگئے ہیں جبکہ پانامہ لیکس کے پسینے سے کتنے پاجامے گیلے ہوگئے ہیں۔ حافظ حسین احمد
تازہ ترین