• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو ایک بار پھر کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش، چاہتے ہیں بھارت عدالتی کارروائی کا حصہ بنے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(آئی این پی ) بھارت کو ایک بار پھر کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش کردی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ چاہتے ہیں بھارت عدالتی کارروائی کا حصہ بنے۔

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعمل درآمد ضروری ہے،بھارتی ہائی کمیشن کو کچھ اعتراضات تھے کیا ان کوحل کیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہو۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ نے کی، اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ویڈیو لنک کے ذریعے بنچ میں شامل ہوئے۔

تازہ ترین