اسلام آباد(ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو جیل میں ڈاکٹر تک فوری رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں شہبازشریف کی کمر کی تکلیف زیادہ ہونے کا ذمہ دار عمران خان ہے جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابلِ ترس ہے اور اس سے زیادہ گھٹیا اور چھوٹا شخص کوئی نہیں ہوسکتا۔پیرکو اپنے بیان میں ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران خان جان بوجھ کر شہبازشریف کی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، آپ شہبازشریف کو اذیت دے کر آپ اپوزیشن کو بلیک میل نہیں کرسکتے، شہباز شریف کوجانتے بوجھتے بکتر بند میں لایا گیا جس سے ان کی کمر میں تکلیف ہوئی۔