ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈاکٹروں و دیگر عملے حاضری ،صفائی و ادویات کی فراہمی میں گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو پنجاب بھر میں دوسرے نمبر کی پوزیشن دی ہے،پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرامیڈیکس کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ کی گئی جس میں ملتان شہر کے گورنمنٹ شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال کو دوسری پوزیشن دی ہے جبکہ پہلے نمبر پر جہلم اور تیسرے نمبر پر لیہ اور بھکر کے نام شامل ہیں۔