• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی ڈسٹربنس کا پاکستان پر اثر انداز ہونے کا امکان

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ڈسٹربنس کا پاکستان پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ 14نومبر کی شام سے 15نومبر کی شام تک پاکستان میں مغربی ڈسٹربنس اثر انداز ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے کراچی اور سندھ میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری گِرسکتے ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک نے کہا کہ مغربی ڈسٹربنس کا زیادہ اثر شمالی علاقوں اور بالائی پنجاب میں رہنے کا امکان ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شمالی علاقوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان رہے گا جبکہ بالائی پنجاب میں ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین