• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کی ٹیسٹ کرکٹ کپتان مومن الحق کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

بنگلا دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق کو کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اُن کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور اُن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آج مثبت آگئی ہے۔

اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف معالج ڈاکٹر دیباشیش چوہدری نے بنگلادیشی میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر مومن الحق کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

دوسری جانب مومن الحق کا کہنا ہے کہ اُنہیں کورونا وائرس کی علامات میں صرف ہلکا بخار ہی ظاہر ہوا تھا۔ 

بنگلادیشی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اُن کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد اُن دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مومن الحق سے قبل بنگلادیش کے دیگر کرکٹر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں ابو جاید، سیف حسن اور مشرفی مرتضیٰ شامل ہیں۔

تازہ ترین