• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ آفریدی پاکستان کا نمبر ون بولر ہے، عاقب جاوید

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کا نمبر ون بولر قرار دے دیا اور کہا کہ وہ اچھی بولنگ کررہا ہے۔

ایک بیان میں عاقب جاوید نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ قلندرز کے کھلاڑی فارم میں ہیں، تمیم اقبال کی آمد سے ٹیم کامبی نیشن اچھا ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ملک کا نمبر ون بولر ہے، وہ اچھی بولنگ کررہا ہے جبکہ حارث رؤف نے بھی نیشنل ٹی 20 میں خوب پرفارم کیا ہے۔

لاہور قلندر ز کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ محمد حفیظ بھی اچھی فارم میں ہیں، پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے قبل ٹیم کافی پُراعتماد ہے۔

تازہ ترین