• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل پلے آف مرحلے سے قبل کرکٹ کا میلہ سج گیا


کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے پلے آف مرحلے سے قبل کرکٹ کا میلہ سج گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میں 3 مرتبہ فائنل کھیلنے اور ایک بار فاتح رہنے والی پشاور زلمی نے پہلا پریکٹس سیشن کیا۔

پشاور زلمی ٹیم کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں بھرپور پرفارم کرنے کے لیے ڈھائی گھنٹے سے زائد دورانیے کی پریکٹس کی۔


پریکٹس سیشن میں حصہ لینے والوں میں کارلوس بریتھ ویٹ، ثاقب محمود، شعیب ملک، صہیب مقصود ، یاسر شاہ اور راحت علی بھی شامل تھے، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے۔

دوسری جانب پولیس اہلکاروں نے بھی نیشنل اسٹیڈیم میں پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کل دوپہر کے وقت پریکٹس کریں گی جبکہ لاہور قلندرز شام کے سیشن میں نیٹس کرے گی۔

تازہ ترین