پاکستانی بیٹسمین عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ میرا خواب تھا پاکستان کی جانب سے کھیلوں، جو پورا ہوا، مجھے بہت اچھا لگا۔
راولپنڈی میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ کافی خوش ہوں کہ زمبابوے کیخلاف سیریز میں نام آیا۔
انہوں نے کہا کہ میری سلیکشن نیشنل ٹی 20 کپ کی پرفارمنس پر ہوئی، پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا خواب پورا ہوگیا۔
عبداللّٰہ شفیق نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ دورے پر موقع ملا تو ضرور پرفارمنس دوں گا، میں نے ہر صورتحال میں کھیلنے کی پریکٹس کی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیبیو میچ میں تھوڑا سا نروس تھا، اس لیے سلو شروعات کی، ذہن میں تھا کہ ٹاپ آرڈر میں موقع ملا تو بہترین پرفارمنس دوں گا۔
پاکستانی بیٹسمین نے یہ بھی کہا کہ محنت کا پھل کبھی جلدی مل جاتا ہے اور کبھی تھوڑا وقت لگتا ہے، بیٹنگ میں میرا فیورٹ نمبر اوپننگ یا ون ڈاؤن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیمپ میں بہت کچھ سکھانے کا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابراعظم کو دیتا ہوں۔