• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناسب غذا اور ورزش سے ذیابیطس سے بچاؤ ممکن ہے، پروفیسر زمان شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ذیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت عالمی یوم ذیابیطس منایا گیا۔ اس سلسلے میں مقامی ہوٹل میں سائنٹیفیک سیشنکا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف ماہر امراض ذیابیطس پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط تھے ۔ اسس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈایا بیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری پروفیسرایم زمان شیخ نےکہا کہ ذیابیطس سے بچاؤ ممکن ہے بشرطیکہ صحت بخش موزوں ومناسب غذااور ورزش یا تیز چہل قدمی کی جائے ۔ ابھی بھی وقت ہے تبدیلی کا، فوری عمل شروع کردیں ۔ ورزش سےوزن میں کمی آتی ہے، انسولین موثر انداز میں کام کرتی ہے۔ خون میں گلوکوز کا کنٹرول اچھا رہتا ہے۔ خون میں چکنائی نارمل رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی پی تحقیق کے مطابق زائدوزن میں کمی اورورزش سے ذیابیطس قسم دوم لا حق ہو نے میں 58فی صد تک کمی واقع ہوئی۔ اس موقع پر فرحانہ تبسم اورپروفیسر شبین ناز مسعود نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین