اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی سروسز ہسپتال میں صحت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کا سی ٹی اسکین کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے آج پانچویں روز چہل قدمی بھی کی۔ دریں اثناء ہسپتال میں مزاج پرسی کیلئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی‘ مونس الٰہی‘ شافع حسین اور سالک حسین سے چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت بارے دریافت کیا۔