گلگت(جنگ نیوز) مریم نواز کی گلگت بلتستان میں موجودگی کے دوران (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میجر ریٹائرڈ امین پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں
۔اس سلسلے میں ان کی پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور تحریک انصاف کی امیدوار آمنہ انصاری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر میجر ریٹائرڈ امین نے اس موقع پر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت جبکہ آمنہ انصاری کی بھی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔