• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی سرویلنس بارے اجلاس، ڈی سی تمام محکموں کی کارکردگی سے ناخوش

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی، اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید، آبگینے خان، محمد زبیر اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی، فوکل پرسن ڈینگی ڈاکٹر عطاء الرحمان نے اجلاس کو مہم بارے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ تمام محکموں کی ڈینگی سرویلنس کی کارکردگی سے خوش نہیں، انہوں نے کہا ہے کہ تمام محکمے سرویلنس کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے کوتائی برت رہے ہیں، جس افسر کو دو شوکاز نوٹس جاری ہونگے وہ ملتان میں نہیں رہے گا، اگر محکمے سوئے رہے تو ڈینگی بخار کے کیس سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں کوئی عذر برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین