وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ زرداری نے پیپلزپارٹی کو علاقائی جماعت بنا دیا ہے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کے پاس عوام کو دینے کے لیے جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ آپ کے والد نے پیپلزپارٹی کو علاقائی جماعت بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل تک جیت کے بلند وبانگ دعوے کرنے والے آج نادیدہ قوتوں پر الزام لگا رہے ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ نادیدہ قوتیں عوام ہیں جنہیں آپ نے بنیادی سہولیات سے بھی دور رکھا۔
شہباز گل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سندھ کے عوام کی دادرسی تک نا کرسکنے والے گلگت پر نظر جمائے ہوئے ہیں۔