چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے کھرمنگ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ذریعے ملک بھر میں جمہوریت بحال کریں گے۔
وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک جھوٹی جماعت ہے، جس کی ہر بات دھوکا اور یوٹرن نکلی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اب چند ماہ کی مہمان ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ گلگت بلتستان کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں سندھ کی طرح مفت علاج کے لیے اسپتال اور بے نظیر مزدور کارڈ لانا چاہتے ہیں۔