• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل کپور نے ’ایک، دو، تین‘ کی یادیں پھر تازہ کردیں

معروف بھارتی اداکار انیل کپور نے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اپنی فلم تیزاب کی یادیں شیئر کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے 32 سال مکمل ہونے پر انیل کپور نے ایک پوسٹ شیئر کی۔

اس پوسٹ میں ایک تصویری خاکہ شیئر کیا جس میں بنائے گئے کردار ممکنہ طور پر مادھوری اور نامور کوریو گرافر سروج خان کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔ 

اپنے پیغام میں تیزاب کے اس منے نے لکھا کہ یہ پیغام اس عظیم شخصیت کے لیے جس نے اپنے فن اور اپنے وژن سے اس گیت ’ایک، دو، تین‘ کو سدا بہار بنایا۔

انیل کپور نے ساتھ ساتھ یہ بھی لکھا کہ سروج جی یہ آپ کے لیے ہے۔

اداکار کے پیغام میں فلم تیزاب کے 32 سال پورے ہونے سے متعلق ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔

سال 1988 میں سنیما کی زینت بننے والی فلم میں انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اس فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس تو کیا ہی لیکن ساتھ میں اس فلم کا گیت ’ایک، دو، تین‘ زندگی بھر کے لیے دونوں فنکاروں کی پہچان بھی بن گیا۔ 

تازہ ترین