• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد اور رانا ثناء کا احتساب مقدمات کی کارروائی لائیو دکھانے پر اتفاق

وفاقی وزیر فواد چودھری اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء ﷲ نے احتساب عدالتوں کی کارروائی میڈیا پر براہ راست دکھانے کی حمایت پر اتفاق کر لیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ میں ایسا ہوسکتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں، مگر شاہد خاقان کے ساتھ ساتھ شہباز شریف کا مقدمہ بھی لائیو دکھایا جائے۔

اس موقع پر رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ ان پر منشیات کیس کی سماعت کے ساتھ ساتھ تفتیش بھی ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے۔

اسی پروگرام میں عمران خان سے متعلق دونوں میں اختلاف رہا۔ فواد چودھری نے کہا عمران خان کے قد کا کوئی بندہ پاکستان تو کیا پورے عالم اسلام میں نہیں جبکہ رانا ثناء ﷲ نے جواب دیا کہ عمران خان بالکل فارغ ہیں، ان جیسا غیر مقبول سیاست دان پوری دنیا میں کوئی نہیں۔

تازہ ترین