• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کورونا وائرس ویکسین کی 3 کروڑ خوراکیں خرید ےگا، ارسولا وان ڈیر لائن

برسلز (اے پی پی)یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لائن نے کہا ہے کہ یوروپی یونین جرمن کمپنی بائیواین ٹیک اور اس کی امریکی پارٹنر فائزر کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی 3 کروڑ تک خوراکوں کی خریداری کے لئے ایک معاہدہ کی منظوری دے گا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ارسولا وان ڈیر لائن نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کہا کہ خریدی جانے والی یہ ویکسین اب تک کی سب سے امید افزا ویکسین ہے ۔کورونا وائرس خریدنے کے لئےیہ دوا ساز کمپنی کے ساتھ یورپی یونین کا چوتھا معاہدہ ہے۔ دنیا کورونا وا ئرس کےوبائی مرض پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ، جرمنی ، چین ، روس ، برطانیہ اور امریکہ سمیت ممالک ویکسین تلاش کرنے کی دوڑ میں ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ویب سائٹ کے مطابق 3 نومبر تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کی 202ویکسینز تیار کی گئیں ۔
تازہ ترین