• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(کورٹ رپورٹر)پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کردیا گیا،جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نے شہری رفاقت علی کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے سیکرٹری لا پنجاب سے جواب طلب کر لیا،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب اسمبلی نےمسلم فیملی لا آرڈیننس 1961 میں 2015 میں ترمیم کی جس کے تحت پہلی بیوی سے بغیر اجازت شادی کرنے پر 1 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا رکھی گئی،مسلم فیملی لا آرڈیننس 1961 صدر پاکستان نے جاری کیا،قانون وفاقی حکومت کا ہے اورترمیم پنجاب حکومت کر رہی ہے، استدعا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں کی گئی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

تازہ ترین