کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دوا ساز ادارے بھی سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔ ٹرمپ نے دوا سازکمپنیوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ویکسین تیاری کے نتائج کو دانستہ روکے رکھا اور الیکشن کے بعد اس کا اعلان اس وقت کیا، جب ووٹرز اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے تھے۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملکی فیڈرل ڈرگ ایجنسی اور ڈیموکریٹس نہیں چاہتے تھے کہ الیکشن سے قبل انہیں ویکسین کے نتائج کی خبر دی جاتی اور پھر پانچ روز بعد اس کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں بہت پہلے سے معلوم تھا کہ دوا ساز ادارے الیکشن کے بعد ہی ویکسین کے تیار ہونے کا حتمی اور واضح اعلان کریں گے۔دوسری جانب فائزر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افیسر البرٹ بُورلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان نتائج کا اعلان اس وقت کیا، جب ریسرچرز کی جانب سے فراہم کیا گیا۔