لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے آفیسرزو ملازمین کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دے دیا گیاہے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر اسمبلی ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کورونا ٹیسٹ نہ کرانے والے آفیسرز و ملازمین کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔