پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہا ن کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور ریاستی ادارے ملکی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر سیاسی ناکامیوں کی وجہ سے ذہنی توازن کھو بیٹھی ہیں، ووٹ کو عزت دو دراصل اُن کے جھوٹ کو عزت دو کا نعرہ ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کئی ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ پی ڈی ایم دسمبر کا مہینہ نہیں دیکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ 5 سال سے سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو گناہ کبیرہ قرار دیتی رہی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج فوج اور اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا اعادہ اور ارادہ اکیسویں صدی کا سب سے بڑا یو ٹرن ہے، ثابت ہو گیا کہ نواز شریف اینڈ فیملی احتساب سے بچنے کا ڈرامہ کر رہی تھی۔