• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز ہوٹل سے رخصت ہونے کیلئے بلاول کو ڈھونڈتی رہیں


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ہوٹل سے رخصت ہونے کے لیے بلاول کو ڈھونڈتی رہیں مگر وہ انہیں نہیں ملے۔

مریم نواز نے کہا کہ بلاول کہاں ہیں؟ میں انہیں خدا حافظ کہنا چاہتی ہوں، جبکہ ملاقات میں بلاول بھٹو اور مریم نواز نے ایک دوسرے کو گڈ لک کہا۔

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیٹ ایڈجسمنٹ پر اگر ضرورت پڑی تو بیٹھ کر بات کریں گے، ہماری ملاقات میں پی ڈی ایم پر بات ہوئی ہے، مشترکہ بیانہ پوری پی ڈی ایم کا بیانیہ ہے۔

انہو ںنے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ان کا اپنا ہے وہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہے، اگر اس بیانیہ کی کوئی مکمل طور پر توثیق نہیں کرسکتا تو وہ اس کی مخالفت بھی نہیں کررہا۔


مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں مختلف پارٹیز ہیں سب کے منشور میں فرق ہے ایجنڈے میں فرق ہے، جبکہ ہم سب کا بیانہ کم و بیش ایک جیسا ہی ہے۔

رہنما ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ہمارا چند چیزوں پر اتفاق ہے اور وہ رہے گا۔

تازہ ترین