• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا بیانیہ ایک ہے، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ایک ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی اگر ضرورت پڑی تو اس کی گفتگو مقامی سطح کے رہنما کریں گے۔

گلگت میں مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی چائے پر ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باغ میں آدھ گھنٹے چہل قدمی کرکے تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا کے سوالات پر مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ایک ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ بہت اچھی ملاقات ہوئی، تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے پارٹی ممبرز ساتھ تھے ہماری بات چیت ہوئی۔


اس سے پہلے  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز سے ملاقات کے لیے مقامی ہوٹل پہنچے تھے، جہاں مریم نواز نے بلاول بھٹو کو چائے پر مدعو کیا تھا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات میں مستقبل کی حکمت عملی اور گلگت بلتستان انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین