• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نوجوانوں کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار


لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ہوائی فائرنگ میں ملوث 3 نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 7 نوجوانوں نے اپنے گھر کی چھت پر گن اور پستولوں سے ہوائی فائرنگ کی تھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

ان نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کی تھی۔


اس ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ نوجوان فائرنگ کے وقت گانا بھی گا رہے ہیں۔

پولیس نے ویڈیو سے پہچان کرکے کاشف، اللّٰہ دتہ اور ابوبکر نامی 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین