• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: آج کورونا سے ایک شخص کا انتقال، 214 نئے مریضوں کی تشخیص، محکمہ صحت

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص کا انتقال ہوگیا۔ پشاور سے صوبائی محکمہ صحت کے کورونا وائرس کی صورتحال کے  حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صوبہ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد1303 ہوگئی ہے۔ 

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 214 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 


 محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں کورونا کیس کی مجموعی تعداد 41 ہزار 472 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 100مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبہ میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 38 ہزار 526 ہوگئی۔ 

محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 15 ہزا 409 تک پہنچ گئی۔ کورونا سے پشاور میں اب تک 614 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔ شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 93 کیس رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین