• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: کورونا سے ایک مریض کا انتقال، 137 نئے کیسز

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1288ہوگئی ہے۔ 

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے137کیسزرپورٹ ہوئے۔ صوبہ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 40 ہزار 285 ہوگئی۔


صوبے میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے 89 مریض صحتیاب ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 37 ہزار 955 ہوگئی۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزا989 ہے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا سے  609 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور شہر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 38 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین