• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کو وطن واپس لانے کی حکومتی تاریخیں بدلنے لگیں


وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جلد وطن واپس لانے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اس کی تاریخیں بدلنے لگی ہیں۔ 

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ن لیگی قائد کی واپسی کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔


واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اُن کے وزراء نے اعلان کیا تھا کہ وہ لندن میں مقیم نواز شریف کو جلد وطن واپس لائیں گے۔

اس حوالے سے بعض وزراء نے تو 15 جنوری کی تاریخ بھی دے دی تھی۔

تازہ ترین