• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اغوا ہوا تو پرچہ سندھ میں ہی کٹنا ہے، شہزاد اکبر


مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ اگر آئی جی سندھ کا اغوا ہوا ہے تو پرچہ بھی سندھ کی حدود میں کٹنا ہے اور سندھ کی حکومت نے ہی کاٹنا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ قابل ضمانت کیس میں گرفتاری سمجھ نہیں آتی، اگر یہ کام وفاقی حکومت کو کرنا ہوتا تو ہم کوئی دفعہ ہی اچھی لگا لیتے۔


مشیر داخلہ نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس میں کسی کو معاملے پر سوال کی اجازت نہیں تھی، اس پریس کانفرنس کے بعد شام تک کیا ہوا؟۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ اگر اغواء ہوا ہے تو شاہد خاقان عباسی صاحب اس تنازع کو بڑھانے کا فائدہ وہاں جاتا ہے جہاں آپ کے اور آپ کے لیڈر کے تانے بانے ملتے ہیں۔

تازہ ترین