• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کو علی عمران کی گمشدگی سے آگاہ کر دیا، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان سے مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں شہزاد اکبر نے وزیراعظم کو جیو نیوز کے صحافی علی عمران سید کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کیا

وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ سندھ حکام کے ساتھ رابطے میں رہیں اور لاپتہ صحافی کی بازیابی میں مدد فراہم کریں۔

وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو تمام صحافیوں کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

دوسری جانب صحافی علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کو نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ نے آئی جی سندھ سے رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں جیو نیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران سید کو20 گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا ہے، اہلخانہ کاکہنا ہے کہ علی عمران جمعہ کی شام گھر سے قریبی بیکری تک گئے تھے مگر واپس نہیں آئے۔


مسز علی عمران سید کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر یہ کہہ کر باہر نکلے تھے کہ وہ آدھے گھنٹے میں لوٹ آئیں گے، موبائل فون گھر میں اور گاڑی گھر کے باہر کھڑی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں اس طرح کا واقعہ اس سے قبل نہیں ہوا، شواہد اکٹھے کرکے کیس کو حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

تازہ ترین