• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیب کترے این آر او کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیب کترے ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ این آر او نہ دیا تو حکومت گرا دیں گے۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہےکہ انہوں نے فیٹف بل میں حکومت کو بلیک میل کیا اور دوسری طرف یہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ این آر او کون مانگ رہا ہے؟

انہوںنے کہا کہ چاہے اقتدار چلا جائے انہیں این آر او نہیں دیں گے، چاہے حکومت بھی چلی جائے پیسے واپس ملنے تک انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان سب کو خطرہ ہے کہ یہ لوگ جیلوں میں جائیں گے۔ یہ کہتے ہیں کہ نیب ختم کر دو تا کہ ان کے کیس ختم ہوجائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سارے کیس ان دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے، موجودہ حکومت نے نہیں بنائے، موجودہ دور میں صرف شہباز شریف پر ٹی ٹی کا کیس بنا، شہباز شریف کے کیس پر جانے میں حکومت کو دو سال لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر ملک سے باہر بھاگے۔ نواز شریف اُنہیں نہیں بھارت کو سوٹ کرتا ہے۔ 

تازہ ترین