آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ﷲ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح ر ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔
ترجمان پشاور ہائیکورٹ کے مطابق چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھے۔