چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ انتقال کرگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ترجمان پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھے۔
ترجمان پشاور ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اسلام آباد کے کلثوم انٹر نیشنل اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
پرسنل سیکرٹری ٹو چیف جسٹس عامر بشیر اعوان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈھائی بجےکرنل شیرخان اسٹیڈیم پشاورمیں اداکی جائے گی۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ 16 مارچ 1961 کو ڈی آئی خان میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 1977 میں کینٹ پبلک اسکول پشاور سے میٹرک کیا ، 1981 میں اسلامیہ کالج پشاور سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔
وقار احمد سیٹھ نے 1985 میں خیبر لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی، 1986ء میں پشاور یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرز کیا۔
چیف جسٹس وقار احمد نے 1985ء میں لوئر کورٹس سے اپنی وکالت کا آغاز کیا، جبکہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے 28 جون 2018 کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالا تھا۔