• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی جائے گی

چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نمازجنازہ آج پشاور میں اداکی جائے گی۔

پرسنل سیکرٹری ٹوچیف جسٹس عامربشیر اعوان نے کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈھائی بجے کرنل شیر خان اسٹیڈیم پشاور میں ادا کی جائے گی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی وفات پر پاکستان بار کونسل نے کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔


وائس چیرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے کہا کہ پاکستان عظیم اور دیانتدار جج سے محروم ہوگیا، جسٹس وقار احمد سیٹھ کی خدمات پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

عابد ساقی نے کہا کہ ملک بھر کی عدالتوں میں یوم سوگ منایا جائے گا، وکلا صرف ارجنٹ کیسزمیں پیش ہوں گے۔

تازہ ترین