ملتان(سٹاف رپورٹر)نومنتخب جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار احمد شہزاد فاروق نے ہائیکورٹ بار ملتان کا دورہ کیا ۔ بار پہنچنے پر وکلا نے نومنتخب جنرل سیکرٹری کا استقبال کیا، احمدفاروق نے کہا کہ ججز کی تعیناتی میں ملتان کے وکلاء کو نمائندگی ملنی چاہیے، وہ ملتان بار کے وکلاء کیلئے سپریم کورٹ بار سے بات کرینگے۔