پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اعظم تارڑ اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج ملک بھر کی عدالتوں میں سوائے ارجنٹ معاملات کے وکلا پیش نہیں ہوں گے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ کا انتقال ایک قومی نقصان ہے، قوم ایک نڈر اور بے باک جج سے محروم ہوگئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ ایک دیانت دار ،غیر جانبدار اور بے باک جج تھے۔