• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ، 16 نومبر سے ہفتہ رحمت اللعالمین منانے کا اعلان

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب پیر 16 نومبر سے پنجاب بھر میں ہفتہ رحمت اللعالمین منائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب  بھر میں پیر 16 نومبر سے ہفتہ رحمت اللعالمین منائے جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر محافل نعت، کانفرنسز کا انعقاد ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر ہر سال ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا جائے گا۔


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مغرب کو جان لینا چاہیے کہ مسلمان اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین